بروکلین اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 4افراد زخمی

مڈ ووڈ، بروکلین(ویب ڈیسک)بروکلین میں جمعرات کی صبح بروکلین اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 4افراد زخمی ہوئے جبکہ ای بائیکس بھی جل گئیں۔ آگ صبح 6:40 پر مڈ ووڈ سیکشن میں ایونیو ایم پر لگی ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کیا گیا ۔عمارت کی چھت اور سامنے کے دروازے پر آگ نے شدت پکڑ لی اور شعلے بلند ہونے لگے ۔اس دوران فائر فائٹرز لابی میں داخل ہوتے ہیں جہاں پر ای بائیکس اور رکھی ہوئی بیٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انہیں فورا باہر نکالا ۔فائر فائٹر نے کارروائی کرکے20منٹ میں شعلوں پر قابو پا لیا تھا لیکن آگ سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔

Comments (0)
Add Comment