این وائےپی ڈی مسلم آفیسر سوسائٹی کا سالانہ عید سیلیبریشن فیسٹیول

نیویارک میں بڑی عید کی بڑی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے عیدملن پارٹیوں اور دیگر تقریبات کا آغاز ہو گیا،نیو یارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی نے ایڈونچر پارک میں عید کا جشن منایا،جہاں بچوں بڑوں نے خوب انجوائے کیا۔یہ مناظر ہیں بروکلین میں واقع ایڈونچر پارک کے جہاں نیو یارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے افسران اور انکے اہلخانہ نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔عید سیلیبریشن کی مناسبت سے پارک میں کھانا اور آئسکریم تو فری تھی ہی لیکن بچوں نےمختلف جھولوں کے مزے بھی مفت لئے۔بچوں نے فری رائیڈز سے خوب موجیں اڑائیں اور مزے کئے۔

عید کی خوشیوں میں نیویارک پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدرانسپکٹر عدیل رانا سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی،اس موقع پر انسپکٹر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ یہ سالانہ عید فیسٹیول ہے جس میں مسلم آفیسر سوسائٹی کے افسران کی فیملیز بھی مدعو ہوتی ہیں اور اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ  ہمارے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلم آفیسر اس ایونٹ میں شریک ہیں۔ایونٹ میں شریک آگژلری ڈپٹی چیف ناصرسلیم کا کہنا تھا کہ یہ اس ایونٹ کا تیسرا سال ہے جو کمیونٹی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد ہوتا ہے اور اس کے زریعے کمیونٹی کے لوگوں سے ہم آہنگی کا فروغ ہوتا ہے۔این وائے پی ڈی کے مسلم آفیسر سوسائٹی کے دیگر افسران کا کہنا تھا کہ آج کادن ایک ساتھ اکھٹے ہونے اور خوشیاں منانےکا دن ہے ۔شرکاء نے ایڈونچر پارک میں منعقدہ ایونٹ کو بھرپور انجوائے کیا اور اپنے دن کو یادگار بنایا۔مسلم آفیسر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے زریعے کمیونٹی کو تفریح کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

Comments (0)
Add Comment