سال کا پہلا "مین ہٹن ہینج”غروب ہوتا ہوا سورج

منگل کی شام کو سال کا پہلا "مین ہٹن ہینج” غروب ہوتے ہوئے سورج کا دلکش منظر دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ جمع ہوئے،اسٹریٹ پر مرد خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جو  نیویارک کی بلندوبالا عمارتوں کے درمیان غروب ہوتے ہوئے سورج کے دلکش نظارے کو اپنے کیمروں میں محفوظ بنانا چاہتے  تھے۔اس موقع پر مختلف میڈیا گروپس کے فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین بھی موجود تھے جو سورج کے غروب ہونے سے کافی وقت پہلے پہنچ چکے تھے۔جیسے ہی سورج غروب ہونے لگا تو سورج بلند وبالا عمارتوں کے درمیان آگیا اس موقع پر لوگ خوش تھے اور کیمروں سے خوبصورت نظارے کو قید کررہے تھے اس دوران چلتی ہوئی گاڑیاں بھی رک گئیں اور خواتین ومرد گاڑیوں سے باہر نکل کر نظارے کا مزہ لینے لگے

Comments (0)
Add Comment