پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے26سال مکمل

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 26سال مکمل  ہو گئے،آج پاکستان بھر میں یوم تکبیر قومی جذبے سے منایا جارہاہے، 28 مئی1998 کو پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔آج پاکستان بھرمیں ”یوم تکبیر“  قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے۔28 مئی1998کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا،آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے” نعرہ تکبیر اللہ اکبر” بلند کیا، یوم تکبیر پر پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔یوم تکبیر پر پیغام ہے کہ آج پاکستان 1998ء کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، انیس سو اٹھانوے سے اب تک پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے ابدالی، ابابیل، غزنوی، شاہین، غوری اور بابر، فتح اور دیگر بیلسٹک میزائلز کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے.

Comments (0)
Add Comment