نیویارک میں خواتین عدم تحفظ کا شکار

بھرے بازار لڑکی کا حجاب اتروادیا،تاجر،چھوٹے بڑے دکاندار ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان

نیویارک:نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 17 کا عملہ ایسٹ 44th اسٹریٹ 2nd ایوینیو پر 17 سالہ لڑکی کا حجاب اتارنے پر ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ ملزم پر حملہ اور ہراساں کرنے کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 61 کا عملہ 14 سالہ گمشدہ لڑکے کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار اسے 8 مئی کو گھر پر دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 107 کا عملہ 167th اسٹریٹ ہل سائیڈ ایوینیو پر 76 سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 18 کا عملہ 49th اسٹریٹ ٹرین اسٹیشن پر 22سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 43 کا عملہ 200 ساؤنڈ ویو ایوینیو پر سپر مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش کرنے اور 24 سالہ ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 46 کا عملہ کریسٹن ایوینیو پر سی ٹاؤن سپر مارکیٹ سے ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔علاوہ ازیں نیویارک:نیویارک میں چوری،ڈکیتی،رہزنی سمیت خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔جرائم  پیشہ عناصر کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک  بڑا چیلنج بن گئی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 14 کے عملے نے 23 سالہ شخص کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث افراد کی تلاش تیز کردی گئی۔پولیس نے ملزمان کی  شناخت کیلیے تصاویر بھی جاری کردی ہیں ۔نیو یارک پو لیس  کے تھانہ نمبر 104 کے عملے نے ہالسی اسٹریٹ اسٹیشن میں ٹرین میں سوار  52 سالہ شحص پر حملہ کر نے والے ملزم  کو تلاش کررہی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 108 کے عملے کو کوئنز Blvd اور 46 سٹریٹ کے قریب 17 سالہ خاتون  کے زخمی ہو نے کی اطلاع ملی۔متاثرہ لڑکی اہسپتال منتقلی  کے دوران دم توڑ گئی۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 43 کے عملے  نے  937 کروڑ ایونیو سے لاپتہ ہو نے والے  پندرہ سالہ  لڑکےکی تلاش کا آغاز کردیا ہے ۔نیو یارک پولیس  کے تھانہ نمبر 40 کے عملے نے 152 اسٹریٹ کے عقب میں 15 سالہ شحص  کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش تیز کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 107 کے عملے  کو 209-30 86 ڈرائیو کے اندر، ایک نامعلوم شخص کی پہلی منزل پر واقع اپارٹمنٹ کے اندر آگ  لگانے کی اطلاع موصول ہوئی ۔دھواں بھر جانے کے باعث متعدد افراد کو اہسپتال منتقل کیاگیا  لیکن 96 سالہ معمر خاتون دم توڑ گئیں ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  44 کے عملے نے 149 اسٹریٹ  اور گرینڈ کنکورس  کے قریب  20 سالہ شحص کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث افراد کی تلاش تیز کردی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  109 کے عملے نے 127 20 25 ایو نیو  سے لاپتہ ہو نے والے57 سالہ شحص کی تلاش  شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر  104 کے عملے نے  مرٹل ایوینیو اور ویک آف ایونیو سب وے اسٹیشن میں چوری کی واردات میں ملوث فرار ہو نے  والے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھا نہ نمبر  40 کے عملے نے 45 سالہ خاتون کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment