روس:جوہری فورس  کو”چوکس” رہنے کا حکم

دنیا میں تنازعات  کی جڑ مغربی طاقتور حلقے ہیں صدر پوتن

صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ ان کی جوہری فورس "ہمیشہ” چوکس رہتی ہیں انہیں حکم ہے کہ سستی نہ کی جائے  اور کسی بھی مغربی دھمکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات پوتن نے  ماسکو سالانہ یوم فتح پریڈ کے موقع پر خطاب کے دوران کہی ۔تقریب کے دوران پوتن نے یوکرین میں لڑنے والی اپنی فوج کی تعریف کی اور "مغربی  طاقتور ور حلقوں پر دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔صدرپوتن نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "روس عالمی تصادم کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا لیکن ساتھ ہی ہم کسی کو بھی ہمیں دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہماری سٹریٹجک فورسز ہمیشہ چوکس رہتی ہیں،”انہیں سستی نہ کرنے کی ہدایت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ روس اس وقت ایک مشکل اور نازک دور سے گزر رہا ہے۔ مادر وطن کی تقدیر، اس کا مستقبل ہم میں سے ہر ایک پر منحصر ہے۔”جدید فوجی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھنا ہو گا،”انہوں نے مزید کہا  کہ یوکرین کے خلاف موجودہ لڑائی کو "نازیزم” کے خلاف ایک وجودی جنگ کے طور پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نو نازیوں کے وحشیانہ گولہ باری اور دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی یاد کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا "جو لوگ فرنٹ لائن پر ہیں، رابطے کی لائن پر ہیں۔وہ ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم آپ کی ثابت قدمی اور قربانی، بے لوثی کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں اور پورا روس آپ کے ساتھ ہے۔”

Comments (0)
Add Comment