میئر ایڈمزکا  تجارتی راہداریوں کو مضبوط بنانے کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے چھوٹے کاروبار کی مد میں 7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان  کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری سیاحت کو  فروغ دینے  کے ساتھ ساتھ شہر کی  تجارتی راہداریوں کو مضبوط کرے گی۔ایڈمز انتظامیہ نیو یارک سٹی کے  پانچوں بوروز  میں تجارتی راہداریوں کو مضبوط  بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے اس حوالے سے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی سمال بزنس سروسز  کے کمشنر کیون ڈی کم نے  کاروبار کو بہتر بنانے والے اضلاع  اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی سپورٹ کے لیے نئی سرمایہ کاری اور پروگرامز کی سیریز کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسے میں  میئر ایڈمز نے  7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا،  جو سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اسکی ترقی میں  بھی معاون ثابت ہو گی۔اس موقع پر نیو یارک سٹی کےمیئر ایرک  ایڈمز کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار اور تجارتی راہداری نیو یارک شہر کی ترقی کرتی ہوئی معیشت کی جان ہیں۔ایرک ایڈمز نے کہا کہ اپنی انتظامیہ کے آغاز سے  اب تک ہم نے سمال بزنس سروسزکے ذریعے بزنس امپرومنٹ ڈسٹرکٹس اور دیگر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تنظیموں میں 27 ملین  ڈالر سے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، اور آج، ہم تقریباً 7 ملین  ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ ہمیں نیو یارک سٹی بزنس امپرومنٹ ڈسٹرکٹس  کے ساتھ اپنی دہائیوں پر محیط شراکت داری کو مضبوط بنانے، اپنی تجارتی راہداریوں کو مزید متحرک اور محفوظ بنانے اور اپنی کمیونٹیز میں اقتصادی مواقع فراہم کرنے پر فخر ہے۔

Comments (0)
Add Comment