اسرائیلی فوج نے رفح میں داخل ہوتے ہی27فلسطینی مارڈالے

رفح آپریشن سے بین الاقوامی امداد کا گلا دبادیا گیا۔۔اقوام متحدہ ا۔حماس نے جنگ بندی کا پرپوزل قبول کرلیا   

اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح  رفح میں داخل ہوگئی ہے ۔فوج کے داخل ہوتے ہی رفح کراسنگ کے غزہ کی جانب فضائی حملے شروع کرنے کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا گیا ۔شدید بمباری کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان سے چلے گئے ۔بچ جانے والےہسپتالوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے۔شدید بمباری کے نتیجے میں لوگوں نے اہلخانہ کے ساتھ نکلنا شروع کردیا تاہم اسرائیلی افواج علاقے کو گھیرا ہوا ہے جس سے لوگوں کو نکلنے میں مشکل درپیش آرہی ہے۔اس حوالے سے  اقوام متحدہ کے حکام نے  بیان جاری کیا ہے کہ رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد غزہ کے امدادی ترسیل کے دو اہم راستے بند ہوگئے ہیں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ "غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے دو اہم شریانیں اس وقت بند ہو چکی ہیں۔علاوہ ازیں حماس نے جنگ بندی سے متعلق قطری اور مصری پرپوزل کو قبول کرلیا تھا اور کہا کہ تحفظات کے باوجود پرپوزل قبول کررہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل وزیر اعظم نے رفح آپریشن کا حکم جاری کردیا۔”

Comments (0)
Add Comment