امریکا کا پرچم نذرآتش،فائرنگ سے دو خواتین زخمی

مین ہٹن، نیو یارک:فلسطین کے حامی مظاہرین نے احتجاجا امریکی پرچم نذرآتش کر ڈالا۔فلسطین کے حامی مظاہرین نیویارک میں احتجاج کررہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی فنڈنگ ختم کی جائے اور کسی قسم کی مدد نہ کی جائے اس دوران کچھ مظاہرین مشتعل ہوگئے اور 5ایونیو 107 ویں جنگی یادگار پر "آزاد، آزاد، فلسطین” کے نعرے لگا ئے اور فلسطین کا جھنڈا لہرادیا اس دوران کچھ نقاب پوش مظاہرین نے امریکا کا پرچم نذرآتش کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔مین ہٹن، نیویارک:ہیملٹن ہائٹس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےدو خواتین زخمی ہوگئی۔پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے 560 ویسٹ اور550 ویسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئی ۔فائرنگ کی آواز سن کر محلے میں خوف وہراس پھیل گیا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کا معائنہ کیا ابھی تحقیقات شروع کردی ہیں فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایک شخص نے گھونسا مار کر بس ڈرائیور کو بھی زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment