نیو یارک میں پاکستان کی سابق ایم این اے شکیلہ چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ

نیویارک:پاکستان میں مہنگائی اگلے سال سنگل ڈجٹ ہو جائے گی، مسلم لیگ ن  کی حکومت میں ملک کے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں جبکہ عمران خان  کی حکومت میں  ملکی مسائل میں اضافہ ہوا، پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔نیویارک مسلم لیگ ہاؤس میں ن لیگ  امریکہ کے نائب صدر میاں فیاض کی میزبانی میں پاکستان کی سابقہ ایم این اے شکیلہ چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ شکیلہ چودھری کی تقریب میں آمد پر انہیں گل دستہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مسلم لیگ ن  امریکہ کے نائب صدر میاں فیاض نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی شکیلہ چودھری  سے عام انتخابات کے دوران پاکستان کا احوال سننے  کی درخواست کی۔

اس موقع پر پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئی ہوئی سابقہ رکن قومی اسمبلی شکیلہ چودھری کا کہنا تھا  ہم نے بہت مشکل حالات میں پاکستان کی حکومت سنبھالی ہے کیونکہ گزشتہ حکومت میں بانی پی ٹی آئی جس ڈگر پر ملک کو لے کر جارہی تھی   اس  کو روکنے کے لئے ہمیں مخلوط حکومت قائم کرنا پڑی۔شکیلہ چودھری  نے  بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے دوچار کر دیا تھا اور   یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ عمران خان کس حد تک لاڈلے ہیں اور مسلم لیگ ن بہت  کوششوں سے ان مشکلات سے ملک کو نکالااور شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے  ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔اس موقع پرشکیلہ چودھری سے شرکاء نے سوالات بھی کئے جن کے انھوں نے جوابات دئیے۔تقریب کے اختتام پر میزبان میاں  فیاض  نے  استقبالیہ میں شریک تمام افراد کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا  اور تصاویر بھی بنوائیں۔

Comments (0)
Add Comment