کولمبیا اور سٹی کالج کے طلباء کا نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر پر دھرنا

ساتھی طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ،والدین کی بھی شرکت

نیویارک:کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج میں پولیس آپریشن اور سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں جس کے بعد طلبا کو جیل منتقل کردیا گیا۔طالب علموں کی گرفتاریوں کے  بعد بڑی تعداد کولمبیا اور سٹی کالج کے طالب عالم بدھ کی صبح ایک جگہ جمع ہوکر نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ کیا اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی سخت کردی اور پولیس ہیڈکوارٹر جانے والے راستے بند کردئیے ،جب طلباء نیویارک ہیڈکوارٹر کے پاس پہنچے تو طلبا کو عمارت کے سامنے جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد طلبا نے پولیس ہیڈکوارٹر کے پاس دھرنا دیدیا ،اس دوران گرفتار طالب علموں کے والدین بھی پہنچ گئے ۔طلبا اور والدین نے بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کا قصور کیا ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا جب تک ساتھیوں کی رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی وہ یہاں سے نہیں جائیں گے

Comments (0)
Add Comment