میرا شوہر معجزتی طور پر بچ گیا،2افراد کی لاشیں دریا سے مل گئیں

 سروینٹس کی بیوی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ "میرے شوہر کو تیرنا نہیں آتا یہ ایک معجزہ ہے کہ وہ بچ گئے ہیں، ” خاتون نے کہا کہ سروینٹس کو سینے پر زخم  آئے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور اسی دن ڈسچارج کردیا گیا  جبکہ دوسرا شخص اچھی حالت میں تھا اور اس نے علاج  کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ35 سالہ Alejandro Hernandez Fuentes اور 26 سالہ Dorlian Ronial Castillo Cabrera کی باقیات بدھ کی صبح بالٹی مور کی بندرگاہ سے  مل گئیں ہیں ۔وہ ایک سرخ رنگ کے پک اپ ٹرک میں پائے گئے جو 25 فٹ پانی کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔35 سالہ Hernandez Fuentes کا تعلق میکسیکو سے تھا اور بالٹی مور میں رہتا تھا۔ 26 سالہ کاسٹیلو کیبریرا کا تعلق گوئٹے مالا سے تھا اور وہ میری لینڈ کے شہر ڈنڈلک میں رہتے تھے۔ ایک مرنے والے شخص سے متعلق معلوم ہوا کہ اس کا پورا خاندان میکسیکن نژاد ہے، اور اس کا بھتیجا ابھی تک لاپتہ افراد میں شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات سے ممکنہ طور پر لاتعداد جانیں بچائیں اور واقعہ سے لوگوں کو صدمہ ہوا اور سپلائی چین کے خدشات  نے جنم  لیا ہے ۔ صدر جو بائیڈن نے اس پل کی جلد از جلد تعمیر نو کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment