الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment