بھارت میں عالیہ بھٹ کا بیٹی کے ساتھ پارک میں جانا محال ہوگیا

عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں رہتے ہوئے ایسا نہیں کر سکتے، یہاں اپنی بیٹی کو باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ  یہاں ایسا کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اس لیے بیٹی کو پرام میں سوتے ہوئے دیکھتی ہوں یا پھر اپنے ساتھ کیفے اور شاپنگ پر لے جاتی ہوں۔

عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بیرون ملک جاتی ہوں تو عام سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں اپنی بیٹی کو پارک میں ٹہلنے کے لیے لے جاتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں بیٹی کو چھوٹے بے بی کیریئر میں ڈال کر اُٹھاتی ہوں تو وہ مجھ سے لپٹ جاتی ہے  اس عمل سے مجھے بہت سکون ملتا ہے اور یہ عمل مجھے بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں عالیہ، رنبیر اور راہا کو ایک ساتھ ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں لیکن ان تصاویر میں ننھی راہا کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ عالیہ اور رنبیر نے فوٹوگرافرز سے بیٹی کا چہرہ فی الحال نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔

دریں اثناء رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل 2022ء میں شادی کی تھی اور گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment