نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا فلسطینیوں کے منصفانہ کا ز کے حصول کے لیے پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نےمنعقدہ اجلاس میں فلسطین پر اسلامی تعاون تنظیم کمیٹی آف 6 کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کے لیے ایک ایسی قابل عمل، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا ۔ فلسطین پر چھ رکنی کمیٹی کے ارکان میں پاکستان، سینیگال، گنی، فلسطین، ملائیشیا اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ شامل ہیں۔نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اس پاکستانی وفد کا حصہ ہیں جس کی قیادت نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں جو یو این جی اے کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment