نیویارک:اسٹیٹن آئی لینڈ میں حلال ٹرکی تقسیم کی تقریب، انسپکٹر عدیل رانا مہمانِ خصوصی تھے
اسٹیٹن آئی لینڈ(نیوزڈیسک)نیویارک کے علاقے سٹیٹن آئی لینڈ میں تھینکس گیونگ کے موقع پر حلال ٹرکی تقسیم کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔احوال اس رپورٹ میں
اسٹیٹن آئی لینڈ میں نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل، IDEA اور ہوپ اینڈ ہیومینٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضرورت مند خاندانوں میں حلال ٹرکی تقسیم کرنے کی فلاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے منتظمین اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت، باہمی احترام اور ضرورت مندوں کی مدد صرف تہواروں تک محدود نہیں بلکہ سال بھر جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
تقریب میں ہوپ اینڈ ہیومینٹی فاؤنڈیشن کی روحِ رواں شبانہ نے مہمانِ خصوصی انسپکٹر عدیل رانا کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2001 سے مقامی خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے رضاکاروں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں کی مدد اور تھینکس گیونگ کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹنا ہے۔نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی بانی و صدر راحیلہ اسلم کا کہنا تھا کہ حلال ٹرکی کی تقسیم کا مقصد صرف خوراک فراہم کرنا نہیں بلکہ کمیونٹی میں محبت، امید، ہمدردی اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
آنا میڈیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد صرف ٹرکی تقسیم کرنا نہیں بلکہ کمیونٹی میں محبت، امید اور خوشیاں بانٹنا ہے۔ ہوپ اینڈ ہیومینٹی فاؤنڈیشن کی نمائندہ نے مہمانِ خصوصی انسپکٹر عدیل رانا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صرف ٹرکی تقسیم کرنا نہیں بلکہ کمیونٹی میں محبت، اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تہواروں کی حقیقی خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹنے اور کسی کو تنہا نہ چھوڑنے میں ہے۔
تقریب کے ذریعے اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ مذہب، رنگ اور قومیت سے بالاتر ہو کر ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ایک مثبت اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔