vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا: میڈیکیئر کے ساتھ 42 ملین ڈالر کے فراڈ میں ملوث شخص کا اعترافِ جرم

0

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص نے میڈیکیئر کے ساتھ 42 ملین ڈالر کے فراڈ کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے طبی آلات اور کینسر جینیاتی ٹیسٹنگ کے جعلی کلیمز جمع کرائے تھے۔

 محکمہ انصاف کے مطابق ٹارپن اسپرنگز کے 48 سالہ چاڈ منرو نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھٹنے، کلائی، ٹخنے اور کمر کے بریسز اور کینسر جینیاتی ٹیسٹوں کے ایسے کلیمز جمع کرائے جن کی مریضوں کو نہ ضرورت تھی نہ وہ انہیں چاہتے تھے۔ ملزم نے تین کمپنیاں بنائیں، جن کے ذریعے میڈیکیئر، میڈیکیئر ایڈوانٹیج پلانز اور ٹرائیکیئر کو 26 ملین ڈالر سے زائد کے جعلی بل بھیجے گئے۔ ڈاکٹروں کے نسخے حاصل کرنے کے لیے اس نے مبینہ ٹیلی میڈیسن کمپنیوں کو غیر قانونی رشوت دی، جبکہ جینیاتی ٹیسٹوں کے نسخے لیبارٹریز کو بیچ کر 15 ملین ڈالر سے زائد رشوت وصول کی۔ ملزم نے کورونا کے دوران ملنے والے پی پی پی قرض کے لیے بھی جھوٹی معلومات دے کر 30 ہزار ڈالر سے زائد کا قرض حاصل کیا۔ اس رقم سے اس نے 6 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی 47 فٹ کی یاٹ اور مہنگی گاڑیاں خریدیں۔ حکام نے یاٹ اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ضبط کر لی ہے۔ ملزم نے ہیلتھ کیئر فراڈ کی سازش اور وائر فراڈ کے الزامات تسلیم کیے ہیں، جن پر بالترتیب زیادہ سے زیادہ 10 اور 30 سال قید ہو سکتی ہے۔ سزا کی تاریخ تاحال مقرر نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.