vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں گن وائلنس میں کمی کیلئےریکارڈ 36 ملین  ڈالرفنڈزکااعلان، گورنرکیتھی ہوکل کابڑااقدام

0

نیویارک (نیوزڈیسک) بندوق کے ذریعے ہونے والے تشدد کے خلاف بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ریاست کی گورنر کیتھی ہوکل نے گن وائلنس کی روک تھام کے لیے تقریباً 36 ملین ڈالر کی ریکارڈ فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ یہ رقم صرف نیویارک سٹی تک محدود نہیں ہوگی، بلکہ ریاست کی 21 کاؤنٹیز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کی جائے گی۔

یہ فنڈنگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ریاستی حکام کے مطابق نیویارک میں فائرنگ کے واقعات میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔گورنر آفس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست کے دوران ریاست بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 19 فیصد کمی دیکھی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی فنڈنگ کا مقصد اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھانا اور ان علاقوں میں گن وائلنس پر قابو پانا ہے جہاں فائرنگ کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔

یہ رقم گن انوالوڈ وائیلنس  ایلیمینیشن پروگرام کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ پروگرام نیویارک اسٹیٹ ڈویژن آف کریمنل جسٹس سروسزکی نگرانی میں چلتا ہےگن انوالوڈ وائیلنس ایلیمینیشن  پروگرام گزشتہ کئی برسوں سے فائرنگ اور بندوق سے متعلق پرتشدد جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق یہ پروگرام نیویارک سٹی سے باہر متعدد ایسے علاقوں کو سپورٹ کرتا ہے جہاں گن وائلنس ایک اہم مسئلہ ہے۔

فنڈنگ میں سب سے بڑا حصہ ویسٹرن نیویارک کے خطے کو مل رہا ہے، جہاں تقریباً 9 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ سینٹرل نیویارک، لانگ آئی لینڈ، سدرن ٹائر، موہاک ویلی اور نارتھ کنٹری کے علاقوں کو بھی فنڈنگ فراہم کی جائے .حکام کے مطابق فنڈنگ کو پولیس کے اوور ٹائم، جدید آلات اور ٹیکنالوجی، تربیت، جرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر اضافی کارروائی اور کمیونٹی اسٹریٹ آؤٹ ریچ جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یعنی مقصد صرف فائرنگ کے بعد کارروائی کرنا نہیں بلکہ ایسے اقدامات کرنا بھی ہے جن سے فائرنگ کے واقعات کو پہلے ہی روکا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.