نیویارک پولیس کا انسدادِ منشیات یونٹ،پاکستانی نثراد افسرفیمیلا اخترڈیٹیکٹوبن گئیں
نیویارک (نیوزڈیسک)پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں تعینات افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی ہے ۔ ترقی پانےو الوں میں پاکستانی نژاد خاتون افسر فیمیلا اختر بھی شامل ہیں جنھیں اب ڈیٹیکٹیو کا عہدہ مل گیا ہے۔
نیویارک سٹی پولیس کے ہیڈ کوارٹرزون پولیس پلازہ میں جشن کا سایہ سماںسال میں کئی بار دیکھنے کو ملتا ہے ۔اس بار بھی مختلف شعبوں میں تعینات درجنوں سویلین اور پولیس افسران کواگلےعہدوں پرترقی دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں اینٹی نارکوٹکس یونٹ میں تعینات پاکستانی نژاد خاتون آفسر فیمیلا اختر بھی شامل ہیں جنھیں ڈیٹیکٹیو کےعہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
تقریب میں ڈیپارٹمنٹ کے سینئرافسران بھی شریک تھے۔حاضرین سے خطاب میں پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی غیر معمولی کار کردگی کی بدولت جرائم کی تمام ہی اقسام میں واضح کمی آئی ہے۔پروموشن سیئر منی میں ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ اور ان کے دوستوں سمیت پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا بھی شریک تھے ۔پاکستانی نژاد فیمیلا اخترنے 2011 میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ اپنی ،محنت، لگن اور دیانتداری سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کرتی رہی۔ ان دنوں انسداد منشیات یونٹ میں تعینات ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ منشیات کی رو ک تھام اور خاتمے کے لیے مزید بہتر طریقے سے کام کریں گی۔