vosa.tv
Voice of South Asia!

 دنیا کے پہلے الیکٹرک طیارے کی کامیاب آزمائشی پرواز

0

ہوا بازی کے شعبے  میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دنیا کے بڑے بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں مختصر فاصلے کے سفر کے لیے روایتی ایندھن پر انحصار کم ہوسکتا ہے، جبکہ فضائی سفر کے اخراج اور آپریٹنگ اخراجات میں بھی کمی آنے کی امید ہے۔

الیکٹرک کاروں کے بعد اب الیکٹرک طیارے بھی حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں،سویڈن کی کمپنی ہارٹ ایرو اسپیس کے تجرباتی طیارے ایکس ون نے امریکی ریاست نیویارک کے پلاٹس برگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی اور تقریباً 27 منٹ تک فضا میں رہا۔الیکٹرک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران 335 میٹر، یعنی تقریباً 1100 فٹ کی بلندی تک پہنچا۔11 ٹن سے زائد وزنی ایکس ون میں چار برقی موٹرز نصب ہیں، جو ایک میگاواٹ سے زیادہ طاقت پیدا کرتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کے مطابق اس آزمائشی پرواز میں استعمال ہونے والی بجلی کی لاگت صرف تقریباً 5 ڈالر رہی۔یہ طیارہ ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے، لیکن اس کے پیچھے کمپنی کا اصل منصوبہ کہیں بڑا ہے۔ہارٹ ایرو اسپیس 30 نشستوں والا ES-30 علاقائی الیکٹرک طیارہ تیار کر رہی ہے، جسے مختصر فاصلے کی فضائی سفری ضروریات کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق ES-30 مکمل طور پر بیٹری پر تقریباً 200 کلومیٹر جبکہ ہائبرڈ نظام کے ذریعے 800 کلومیٹر تک پرواز کرسکے گا۔کمپنی کا ہدف ہے کہ ES-30 کو تقریباً 2031 کے قریب کمرشل سروس میں شامل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.