vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں پٹرول کی قیمت اگست کی بلند ترین سطح پر

0

امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.06 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو اگست کے مہینے میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت میں 5 سینٹ اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تقریباً ایک ڈالر فی گیلن مہنگا ہے۔ کیلیفورنیا اور ہوائی میں اوسط قیمت تقریباً 5.50 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی توانائی کی قیمتیں کئی ماہ سے بلند ہیں۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کا تیل گزرتا ہے۔حالیہ مہینوں میں امریکا اور ایران کے درمیان مختصر جنگ بندی معاہدوں کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی تھی، تاہم مذاکرات میں دوبارہ تعطل کے باعث قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔دونوں ممالک ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کے لیے فوری ٹائم لائن مقرر کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔جنگ کے گزشتہ چھ ماہ کے دوران امریکی شہریوں کو مہنگے پٹرول کی مد میں اضافی 56.4 ارب ڈالر ادا کرنا پڑے، جو اوسطاً فی گھرانہ تقریباً 477 ڈالر بنتے ہیں۔ادھر جنگ کے دوران بڑی عالمی تیل کمپنیوں کے منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ بڑی کمپنیوں نے مارچ سے جون کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 90 ارب ڈالر منافع کمایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.