vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا چھوٹے کاروباروں کیلئے 8.4 ملین ڈالر سے زائد گرانٹس کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر کے پانچوں بورو میں چھوٹے کاروباروں اور تجارتی علاقوں کی بہتری کے لیے 8.4 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس کا اعلان کردیا۔

اس رقم سے تقریباً 90 گرانٹس دی جائیں گی، جن کے ذریعے عوامی آرٹ، سڑکوں کی صفائی، اسٹریٹ لائٹنگ، راستوں کی نشاندہی، تجارتی علاقوں کی تشہیر اور دیگر مقامی ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کی جائے گی۔میئر ممدانی کے مطابق اس سرمایہ کاری سے 20 ہزار سے زائد چھوٹے کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا اور مختلف علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت بڑھانے میں مدد ملے گی۔اعلان کے تحت برونکس کو 17 گرانٹس کے لیے 15 لاکھ 50 ہزار ڈالر، بروکلین کو 32 گرانٹس کے لیے 27 لاکھ 74 ہزار 135 ڈالر، مین ہٹن کو 14 گرانٹس کے لیے 15 لاکھ 25 ہزار 299 ڈالر، کوئنز کو 19 گرانٹس کے لیے 15 لاکھ 14 ہزار 800 ڈالر جبکہ اسٹیٹن آئی لینڈ کو 7 گرانٹس کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ شہر بھر میں سات منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 5 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔یہ اقدام ممدانی انتظامیہ کے "اوپن فار سمال بزنس” پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لیے کاروبار شروع کرنا اور چلانا آسان بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.