نیویارک سٹی کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اپر ایسٹ سائیڈ میں لیجیونیئرز بیماری کے حالیہ پھیلاؤ کا خطرہ ختم ہو گیا ہے، کیونکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔
محکمہ صحت کے مطابق 30 جولائی تک اس وبائی کلسٹر سے 92 افراد متاثر ہوئے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کارنیگی ہل اور یارک وِل سمیت تین زپ کوڈز کے علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔حکام نے بتایا کہ 79 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے اب صرف 5 افراد زیر علاج ہیں۔نیویارک کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایلسٹر مارٹن نے کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کا بنیادی ذریعہ ختم کر دیا گیا ہے۔ نیویارک سٹی کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اپر ایسٹ سائیڈ میں لیجیونیئرز بیماری کے حالیہ پھیلاؤ کا خطرہ ختم ہو گیا ہے، کیونکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ماہرین اب بھی بیماری کے حتمی ماخذ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مریضوں سے حاصل کیے گئے بیکٹیریا کے نمونوں کا موازنہ ان کولنگ ٹاورز سے حاصل کیے گئے نمونوں سے کیا جا رہا ہے جہاں لیجیونیلا بیکٹیریا پایا گیا تھا۔