نیویارک: زاہد رضا رانجھا، معیز اللہ دیوان اور دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
نیویارک میں معروف فارماسسٹ، پاکستان پیپلز پارٹی اور امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چودھری سرور اور معروف اٹارنی و سیاسی رہنما افتخار تارڑ نے منڈی بہاو الدین کی کاروباری و سماجی شخصیت زاہد رضا رانجھا، معیز اللہ دیوان اور دیگر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پاکستان سے امریکا آئے ہوئے منڈی بہاولدین کی کاروباری و سماجی شخصیت زاہد رضا رانجھا، معیز اللہ دیوان اور دیگر کے اعزاز میں کونی آئی لینڈپر منعقدہ عشائیہ کا اہتمام تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔تقریب کی نظامت پاکستان اوور سیز فورم کے وائس چیئرمین غلام دیوان مصطفیٰ کر رہے تھے ۔انھوں نے حاضرین کو خوشخبری سنائی کہ منڈی بہاولدین میں جلد او پی ایف اسکول تعمیر ہوگا، امریکا میں سیاست پاکستان کی نسبتاً آسان ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مقامی سیاست میں بھرپور حصہ لیں ۔تقریب کے میزبان معروف فارماسسٹ، پاکستان پیپلز پارٹی اور امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چودھری سرور اور معروف اٹارنی و سیاسی رہنما افتخار تارڑ نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنی سیاسی وابستگی کسی بھی پارٹی کے ساتھ رکھیں لیکن پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستان ہونی چاہیے، پاکستان اوور سیز فورم کی ہم وطنوں کے بے شمار خدمات ہیں اسی بدولت سب کے دلوں میں زندہ ہیں۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی ۔اس موقع پر تقریب کے مہمان زاہد رضا رانجھا اور معیز اللہ دیوان نے خوبصورت محفل سجانے پر اظہارِ تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری سرور اور افتخار اوور سیز پاکستانیوں کی توانا آواز ہیں ۔تقریب کے دورانن کاروباری و سماجی رہنما محفوظ بھلو نرگانہ، ہارون رامے اور دیگر نے اوور سیز پاکستانیوں مسائل پر روشنی ڈالی اور اس بات زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کہیں بھی رہے آپس میں اتحاد، اتفاق اور بھائی چارگی کو قائم رکھیں۔ اس موقع پر اوور سیز کمیونٹی ممبران نے بھی اظہار خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں ہم سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے دستِ بازو اور سہارا بنیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ وہ بیرون ملک مقیم رہتے ہوئے وطن عزیز کی بہتری میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔