vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے امن معاہدے پر قومی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا

0

امریکا اور ایران کے درمیان امن  معاہدے   سے  پاکستان اپنے غیر معمولی   سفارتی کردار  سے پوری دن  میں امن کا  نشان بن گیا ہے ۔ اس سلسلے میں نیویارک میں مقیم  پاکستانی کمیونٹی  اکھٹی ہوگئی  اور قومی  قیادت کو زبردست  خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے  سے پوری دنیا میں پاکستان  کا  وقار بلند ہوگیا  ۔ نیویارک  میں پاکستانی امریکن کمیونٹی  نے  قومی     سیاسی و  عسکری  قیادت  پر امن کے ہیروز کو   خراجِ تحسین  کرنے کے لیے   مقامی ریسٹورانٹ میں خصوصی تقریب کا  اہتمام کیا جس کی ابتدا تلاوتِ  کلامِ پاک اور  بارگاہ رسالت میں ہدیہ  نعت سے ہوا۔ تقریب میں  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک   ہوئی ۔ نظامت کے فرائض رانا سعیدانجام دے  رہے تھے  جنھوں  نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔تقریب میں نیویارک میں  پاکستا ن کی تمام  بڑی سیاسی جماعتوں ، سماجی، فلاحی  اور  کاروباری تنظیموں   کے عہدیدران  و ممبران نے  کثیر تعداد میں شرکت کی  جبکہ  قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی     بطور مہمانِ خصوصی  شریک  ہوئے،  شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا  تھا کہ  پاکستان نے بہترین سفارتکاری سے   جو مفاہمت کو فروغ دیا اس پر عالمی برادری    ہمیشہ   شکر گزار رہے  گی ۔تقریب سے  خطاب  میں  سیاسی  جماعتوں کے  عہدیداران  کا کہنا تھا کہ  دنیا کی تاریخ میں جب   بھی  تیسری عالمی  جنگ  رکوانے کا  تذکرہ آئے  گا وہ  پاکستان کے ذکر  بغیر کبھی مکمل  نہیں ہوسکے گا، ہماری  سفارتی کامیابیوں نے    پوری دنیا میں پاکستانیوں کاسر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔پاکستانی  کمیونٹی کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر شرکت نے یہ  ثابت کر دکھایا  کہ  وطن  کی محبت سے   بڑھ کر   کچھ نہیں۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا  کہ 75 سالہ  تاریخ میں  پہلی  بار پاکستان نے  اتنی کامیابیاں سمیٹیں، ہماری قومی قیادت کو  چاہیے کہ  ایران امریکا معاہدےکے بعدملکی معیشت کو مستحکم بنائیں ۔اس موقع پر  پاکستان سے خصوصی  طور پر آئے  ہوئے  پیر  عثمان  غنی  اور دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا  ۔آخر میں  پیر عثمان غنی نے  سعودی عرب    میں مقامات ِ مقدسہ سے  ملے  ہوئے  تبرکات   پیش کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.