vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں، حکومتی اداروں کا مشترکہ پلان

0

نیو یارک میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے شہر اور ریاستی حکام نے مشترکہ تیاریوں کا تفصیلی پلان جاری کر دیا ہے۔ 

میئر زوہران ممدانی اور گورنر کیتھی ہوکل نے کہا ہے کہ ایونٹ کے دوران شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت، ٹرانسپورٹ اور ایمرجنسی سروسز کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے تمام ادارے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق میچکے دوران مین ہٹن کے مخصوص علاقوں میں ٹریفک کنٹرول کیا جائے گا، جبکہ 42 ویں اسٹریٹ اور آس پاس کی سڑکوں پر خصوصی ٹریول کوریڈورز قائم ہوں گے۔ اس دوران صرف شٹل بسوں، سرکاری گاڑیوں اور ایمرجنسی سروسز کو اجازت ہوگی تاکہ بھیڑ اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ایم ٹی اے کی جانب سے اضافی سب وے اور ریل سروس چلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کو فعال رکھا جائے گا۔ صحت اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے بھی اضافی عملہ تعینات کرنے اور ممکنہ ہنگامی حالات کے لیے مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.