vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمۂ انصاف کا بڑا انکشاف، ہیلتھ کیئر فراڈ کیسز میں 6 ٹرائلز کے فیصلے

0

امریکی محکمۂ انصاف کے نیشنل فراڈ انفورسمنٹ ڈویژن نے ہیلتھ کیئر فراڈ کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صرف تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں چھ مختلف مقدمات میں سزائیں سنادی ہیں، یہ مقدمات امریکہ کی پانچ مختلف وفاقی عدالتوں میں سنے گئے جن میں مجموعی طور پر 1.1 ارب ڈالر سے زائد کے فراڈ کیسز شامل تھے۔

محکمۂ انصاف کے مطابق یہ مقدمات 13 مئی سے 1 جون 2026 کے درمیان مختلف وفاقی عدالتوں میں چلائے گئے جن میں فورٹ لاڈرڈیل، لاس اینجلس، ڈیٹرائٹ، نیویارک اور نیش ول شامل ہیں۔ ان کارروائیوں کو حالیہ برسوں میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑی اور پیچیدہ مالیاتی فراڈ کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں مختلف نوعیت کے فراڈ شامل تھے جن میں میڈیکیئر سسٹم کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال، جعلی ٹیلی ہیلتھ پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر ضروری علاج اور ادویات کی فراہمی، اور جعلی میڈیکل ریکارڈز کے ذریعے ادائیگیاں حاصل کرنا شامل ہے۔ بعض کیسز میں ڈاکٹرز اور کلینکس نے ایسے مریضوں کے نام پر بلنگ کی جنہیں علاج ہی فراہم نہیں کیا گیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر فراڈ یونٹ نے 2026 کے دوران اب تک 9 ٹرائلز مکمل کیے ہیں جن میں تمام کیسز میں سزائیں حاصل ہوئیں، جبکہ 2025 میں 17 مقدمات میں بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی ادارے صحت کے شعبے میں ہونے والے اربوں ڈالر کے فراڈ کے خلاف سخت حکمتِ عملی پر عمل کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.