vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ پر سنگین الزام، درجنوں بچوں کو دوبارہ والدین سے جدا کرنے کا انکشاف

0

امریکی میڈیا کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ایسے درجنوں بچوں کو دوبارہ اپنے والدین سے الگ کیا گیا ہے جنہیں پہلے بھی سرحدی علیحدگی کے متنازع پالیسی کے تحت جدائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں عدالتی حکم اور قانونی تحفظات کے باوجود کی گئیں، جس نے امیگریشن پالیسی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں میں ایسے کیسز بھی شامل ہیں جنہیں پہلے عدالتی مداخلت کے بعد دوبارہ متحد کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے والدین کو حراست میں لے لیا یا ملک بدر کر دیا، جس کے نتیجے میں بچے ایک بار پھر اپنے والدین سے جدا ہو گئے۔ اس عمل سے متاثرہ افراد کو شدید ذہنی دباؤ اور طویل المدتی نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 کے عدالتی معاہدے کے تحت خاندانوں کے تحفظ اور دوبارہ اتحاد کی ضمانت دی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود متعدد کیسز میں علیحدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی کا مؤقف ہے کہ ادارہ عدالتی احکامات کی پابندی کر رہا ہے اور امیگریشن قوانین کا نفاذ اس کی قانونی ذمہ داری ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.