vosa.tv
Voice of South Asia!

گیارہواں مسلم ایڈووکیسی ڈے، غیر مسلم شخص نے اسلام قبول کرلیا

0

یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشن  کے زیر اہتمام  مسلم ایڈووکیسی ڈے کی مناسبت سےآئے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں غیر مسلم  شخص نے اسلام  قبول کرلیا۔

یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشن  کے زیر اہتمام  مسلم ایڈووکیسی ڈے  پر وفد کے اعزاز میں منعقدہ  عشائیہ کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔تقریب میں اکنا، کونسل فار سوشل جسٹس، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز  اور دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد،  تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور پروفیشنلز  نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مسیحی مذہب سے  تعلق رکھنے والے شخص نے اسلامی تعلیمات،  تہذیب واقدار اور روایات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اپنے لیے نئے نام  طارق کا انتخاب کیا۔

تقریب میں شریک ریاست کیلی  فورنیا کے ڈسٹرکٹ 28 سے ڈیموکریٹ کانگریس وومن جوڈی چو،نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 7 سے کانگریس وومن نائڈیا ویلازکوز اور دیگر نے شرکاء کو تاریخی عمارت کا دورہ پر خوش آمدید کہا اور صدر ٹرمپ کی ایمیگریشن پالیسیوں کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تارکینِ وطن کی  بڑے پیمانے پرملک بدری کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

عشائیہ کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں مختلف موضوعات زیرِ بحث رہے۔اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے صدر سعد کاظمی اور کونسل فارسوشل جسٹس کے  پروگرام ڈائریکٹر امام خالد کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد ایواد کا کہنا تھا کہ مسلمان مخالف قوانین ہمیں کمزور نہیں  بناسکتے،یہ پہلی بار ہے کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعدادکو ایک ساتھ یہاں لائے، امید ہے آئندہ سالوں میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم  بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے۔عشائیے کے اختتام سے قبل  نمایاںشخصیات کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پرایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.