vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مجوزہ شیلٹر کے خلاف مظاہرے

0

امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے خلاف رہائشیوں اور مقامی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا، جس کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مظاہرین بینیسن ہرسٹ کے علاقے میں جمع ہوئے اور شیلٹر کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے کارروائی کی جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 150 مردوں کے لیے بننے والی اس پناہ گاہ سے علاقے میں جرائم اور منشیات کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔مقامی افراد نے میئر زوہران کوامی ممدانی سے مطالبہ کیا ہے کہ 86ویں اسٹریٹ اور 25ویں ایونیو کے قریب جاری تعمیراتی منصوبہ فوری طور پر روکا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مقام ٹرانسپورٹ حب اور خاندانوں کے زیرِ استعمال علاقوں کے قریب ہے، اس لیے یہ منصوبہ مناسب نہیں۔شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پناہ گاہ بے گھر افراد کے مسئلے کے حل کے لیے وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہر ضلع میں ایسی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ منصوبے پر تعمیرات 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ اس سے قبل بھی اس مقام پر احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.