vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران جنگ کے باعث، عید کی خوشیاں مہنگائی کی زد میں

0

ایران کے گرد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ جنوبی ایشیا کے کروڑوں لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات اب دنیا بھر تک پہنچ چکے ہیں، جہاں عید جیسے خوشیوں کے تہوار بھی مہنگائی کی زد میں آ گئے ہیں۔

برطانوی ادارے بی بی سی کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث اس بار عید خوشیوں کے بجائے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ بیرونِ ملک کام کرنے والے افراد کی آمدن متاثر ہونے کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی آئی ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کی عید کی تیاری متاثر ہوئی ہے۔جنگ کے باعث تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ایندھن مہنگا ہوا۔ اس کے نتیجے میں پروازوں کے کرایے کئی گنا بڑھ گئے۔ مثال کے طور پر دبئی سے کراچی یا دہلی جانے والی پروازوں کی قیمتیں کئی سو ڈالر سے بڑھ کر ہزاروں ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جس سے لوگوں کے لیے گھروں کو واپس جانا مشکل ہو گیا ہے۔صرف سفر ہی نہیں بلکہ کھانے پینے کی اشیا بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔ پاکستان، بھارت اور نیپال سمیت کئی ممالک میں مرغی، گیس اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بازاروں میں رش تو ہے لیکن خریدار کم ہیں۔ دکانداروں کے مطابق لوگ صرف دیکھنے آتے ہیں مگر خریداری نہیں کرتے کیونکہ بجٹ محدود ہو چکا ہے۔ اس صورتحال میں کئی خاندان سادہ عید منانے پر مجبور ہیں، جہاں روایتی کھانے اور خریداری بھی کم کر دی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق جب عالمی سطح پر جنگ یا کشیدگی بڑھتی ہے تو اس کا سب سے زیادہ اثر عام لوگوں پر پڑتا ہے، اور اس بار بھی عید جیسے خوشی کے موقع پر یہی حقیقت نمایاں نظر آ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.