پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت پرویز سلیم کو صدمہ
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت پرویز سلیم بٹ کے چھوٹے بھائی رومیل سلیم بٹ پاکستان میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال گجرات میں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق رومیل سلیم بٹ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِ علاج تھے۔ بیماری کے باعث ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہتی تھی جس کے بعد وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی امریکن کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمیونٹی کے افراد اور عزیز و اقارب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔