vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن پالیسی، سرکاری ڈیٹا کی شفافیت پر تشویش

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے دوران ملک بدری اور سرحدی کارروائیوں سے متعلق سرکاری اعداد و شمار تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے، جس پر ماہرین اور انسانی حقوق کے حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹس کے مطابق حکومت نے بڑے پیمانے پر ملک بدری کے اہداف اور سرحدی گرفتاریوں کے دعوے تو کیے ہیں، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے باقاعدہ اور تفصیلی اعداد و شمار کی اشاعت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے باعث محققین، صحافیوں اور وکلا کے لیے امیگریشن پالیسی کے اثرات کا درست جائزہ لینا مشکل ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے شماریاتی دفتر کی ویب سائٹ پر کئی اہم رپورٹس گزشتہ برس کے بعد سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئیں جبکہ بعض ڈیٹا سیٹس کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہی دفتر سرحدی صورتحال اور ملک بدری کے رجحانات پر جامع معلومات فراہم کرتا تھا۔ادھر امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور مختلف مواقع پر نئے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم ناقدین کے مطابق مختلف بیانات میں پیش کیے گئے اعداد و شمار میں واضح فرق پایا جاتا ہے جس سے حکومتی دعوؤں کی تصدیق مشکل ہو جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.