vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں بزم شاہین کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرأت

0

ریاض:سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بزم شاہین  کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر ماہِ رمضان المبارک کے دوران مقابلہ حسنِ قرأت کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔

مقابلہ جات میں بچوں کو عمر کے لحاظ سے موسٹ جونیئر، جونیئر، سینئر اور حفاظ کے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ججز نے تجوید، مخارج، قرأت اور اعتماد کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سرپرست اعلیٰ بزم شاہین سید ثاقب زبیر اور صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ تھے، جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔مقابلہ جات کے چیف آرگنائزر صدر بزم شاہین سید محمود تھے، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پروگرام کو کامیابی سے منعقد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.