vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ نے پینٹاگون کو کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی خریدنے کا حکم جاری کر دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے محکمۂ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی خریدے تاکہ امریکہ کے کوئلے کے صنعت کو تقویت ملے۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد فوسل ایندھن کی طلب بڑھانا اور کوئلے کے بجلی گھروں کو بند ہونے سے روکنا بتایا گیا ہے، حالانکہ ماحولیاتی تبدیلی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس حکم کے تحت محکمۂ دفاع اور محکمۂ توانائی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے ساتھ بجلی خریداری کے طویل مدتی معاہدے (Power Purchase Agreements) کریں تاکہ فوجی اڈوں اور اہم دفاعی تنصیبات کو مستحکم بجلی فراہم کی جا سکے۔ اس احکامات میں چھ کوئلے کے پلانٹس کی جدید کاری کے لیے 1.75 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری شامل ہے، جو کینٹکی، شمالی کیرولائنا، اوہائیو، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں واقع ہیں۔ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ کوئلہ “امریکی امن و سلامتی اور مضبوط معیشت کے لیے ضروری ہے” اور اس کے کارکنوں کو سراہا، جبکہ حکام نے بھی قومی سلامتی اور گرڈ کی مضبوطی جیسے عناصر کو اس فیصلے کا جواز بتایا ہے۔ یہ اقدام عالمی سطح پر ماحولیاتی قوانین کے برخلاف سمجھا جا رہا ہے کیونکہ کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی ہے اور توانائی کے دیگر متبادل، جیسے نیچرل گیس، ہوا یا سورج سے پیدا شدہ بجلی، کے مقابلے میں ماحول کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس طرح کے فیصلے بجلی کے اخراجات بڑھا سکتے ہیں اور کاربن کے اخراج میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.