vosa.tv
Voice of South Asia!

نسل پرستانہ ویڈیو پر ہنگامہ، ٹرمپ نے پوسٹ ہٹادی مگر معافی نہیں مانگی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نسل پرستانہ ویڈیو شدید ردعمل کے بعد ڈیلیٹ کر دی گئی، تاہم صدر نے اس پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

ویڈیو میں سابق صدر براک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشل اوباما کو جنگل میں بندروں کی شکل میں دکھایا گیا تھا، جس پر ڈیموکریٹس کے ساتھ کئی ریپبلکن رہنماؤں نے بھی سخت تنقید کی۔وائٹ ہاؤس نے ابتدائی طور پر اس پوسٹ کا دفاع کیا تھا، لیکن بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے بعد وضاحت دی گئی کہ ویڈیو ایک اسٹاف رکن نے غلطی سے شیئر کی۔ بعد ازاں اسے ہٹا دیا گیا، مگر صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ویڈیو انتخابی دھاندلی سے متعلق مواد پر مبنی تھی اور انہوں نے مکمل ویڈیو کا جائزہ نہیں لیا تھا۔کانگریس کے سیاہ فام اراکین، شہری حقوق کی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں نے اس اقدام کو توہین آمیز اور خطرناک قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی زبان اور تشبیہیں امریکی تاریخ میں سیاہ فام افراد کو غیر انسانی ثابت کرنے کے نسل پرستانہ رجحانات سے جڑی رہی ہیں۔ متعدد ریپبلکن سینیٹرز نے بھی پوسٹ کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے اور معافی کا مطالبہ کیا۔یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں بلیک ہسٹری منتھ منایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.