vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:کانگریس امیدوار عمر عثمان کو ساتھ ایشئن کمیونٹی کی حمایت مل گئی

0

نیویارک میں ساوتھ ایشئن کمیونٹی نے ڈسٹرکٹ الیون سے کانگریس کی نشست پر پاکستانی نژاد نوجوان اُمیدوار عمر عثمان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ الیون سے پاکستانی نژاد نوجوان اُمیدوار عمر عثمان کے اعزاز میں بروکلین کے نجی ریسٹورانٹ میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ اور فنڈریزنگ ڈنر کی ابتداء تلاوتِ کلام  پاک سے ہوئی ۔اس موقع پر امریکا و پاکستان کے قوامی ترانے بھی بجائے گئے۔ تقریب میں پاکستانی ،انڈین، بنگلہ دیشی سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے  تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔شرکاء سے خطاب میں کانگریشنل امیدوار عمر عثمان کا کہنا تھا کہ جب تک  ہم سیاسی نظام میں خود کو  شامل اور مضبوط نہیں کریں گے ہمارے مسائل بھی آسانی سے حل نہیں ہوں گے۔

تقریب میں عمر عثمان کی حمایت میں دستخطی مہم  بھی شروع کی گئی۔حاضرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عمر عثمان نے  نہ صرف خود بلا تفریق کمیونٹی کے لیے کام کیا بلکہ فلاحی سرگرمیوں  میں شامل نوجوانوں کو سرکاری فنڈ حاصل کرنے میں رہنمائی بھی کی، آج جو ہم ڈونیٹ کریں گے وہ ضائع نہیں ہوگا۔ اس موقع پر نیویارک  سٹی میئر آفس میں سابقہ مسلم وومن لائژون عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہماری نوجوان نسل  سیاست میں آرہی ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ زمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں یہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

تقریب میں مساجدو اسلامک سینٹر کے امام بھی شریک  تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عمر عثمان  نے کم عرصے میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے، امید ہے یہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گےمیٹ اینڈ گریٹ  فنڈ ریزنگ کے شرکا نے عمر عثمان کی رضاکارانہ سرگرمیوں اور کمیونٹی سروسز  کو سراہا اور انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.