vosa.tv
Voice of South Asia!

یو پی ایس کا بڑا فیصلہ، 30 ہزار ملازمتیں ختم ہوں گی

0

دنیا کی بڑی پارسل ڈلیوری کمپنی یونائیٹڈ پارسل سروس (یو پی ایس) نے لاگت کم کرنے اور منافع بڑھانے کی حکمتِ عملی کے تحت 30 ہزار تک ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام 2026 میں 3 ارب ڈالر کی بچت کے ہدف کے تحت کیا جا رہا ہے، جبکہ ایمیزون پر انحصار کم کرنے کی پالیسی بھی اس فیصلے کا حصہ ہے۔یو پی ایس کے چیف فنانشل آفیسر برائن ڈائکس نے بتایا کہ کمپنی فل ٹائم ڈرائیورز کے لیے ایک اور رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ سال کے پہلے حصے میں 24 عمارتیں بند کی جائیں گی جبکہ مزید تنصیبات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق 2025 میں پہلے ہی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کے ذریعے 3.5 ارب ڈالر کی بچت کی جا چکی ہے، جس میں کروڑوں افرادی گھنٹوں کی کمی اور درجنوں عمارتوں کی بندش شامل تھی۔ یو پی ایس نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ ایمیزون کے لیے اپنی ترسیلات کو نصف تک کم کرے گی اور زیادہ منافع بخش پارسل سروسز پر توجہ دے گی۔یو پی ایس نے 2025 کی آخری سہ ماہی میں 24.5 ارب ڈالر آمدنی رپورٹ کی، جبکہ 2026 میں آمدنی تقریباً 89.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کمپنی کے شیئرز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.