سعودی عرب میں ڈاکٹر آصف قریشی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام مجلس پاکستان کے سابقہ صدر ڈاکٹر محمد آصف قریشی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد آصف قریشی کا کہنا تھا کہ رنگ و نسل کے امتیاز کو بالائے طاق رکھ کر اور دین و مذہب کی تفریق سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا مسلم معاشرے کی خوب صورت روایت اور اسلامی تعلیمات کا اہم ترین شعبہ ہے ڈاکٹر آصف قریشی نے امید ظاہر کی کہ مجلس پاکستان آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی تقریب کے میزبان رانا عبدالرؤف نے ڈاکٹر محمد آصف قریشی کی سماجی ، فلاحی اور تنظیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے اپنے دورِ صدارت میں مجلس پاکستان کو فعال اور منظم بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو متحد کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کیا تقریب سے ؛؛ سید ثاقب زبیر ، رانا عمر فاروق ، ابراہیم جٹ ، توصیف احمد ، رانا خالد اکرم ، چوہدری سجاد ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد آصف قریشی کی مثالی خدمات مجلس پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔