vosa.tv
Voice of South Asia!

شدید برفانی طوفان، امریکا میں دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

0

امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان سے فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے، جہاں اتوار تک 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ہفتے سے اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جن میں سے اکثریت اتوار کے دن شیڈول تھی۔

امریکا بھر میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے فضائی سفر کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جس کے باعث ایئرلائنز نے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وارننگ جاری کی، جبکہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں پر نظام درہم برہم رہا۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق برف، ژالہ باری اور بارش کا یہ سلسلہ جنوبی راکی پہاڑوں سے نیو انگلینڈ تک پھیل گیا، جس کی زد میں تقریباً 18 کروڑ افراد آئے، جو امریکی آبادی کے نصف سے زائد ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنوبی ریاستوں سے گزرنے کے بعد طوفان شمال مشرقی علاقوں کا رخ کرے گا، جہاں واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن میں ایک سے دو فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتے سے اب تک امریکا میں 14 ہزار 100 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، جن میں سے 10 ہزار سے زیادہ پروازیں صرف اتوار کے روز شیڈول تھیں۔ رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ نے تقریباً تمام روانہ ہونے والی پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی، جہاں 420 میں سے 99 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح ڈلاس فورٹ ورتھ، شارلٹ، فلاڈیلفیا، اٹلانٹا، نیویارک کے جان ایف کینیڈی اور لاگارڈیا ایئرپورٹس شدید متاثر رہے۔ایئرلائنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اتوار کے لیے اپنی تقریباً 45 فیصد پروازیں منسوخ کیں، جبکہ ڈیلٹا اور ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی 860 سے زیادہ اور جیٹ بلو کی 570 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جو اس کے شیڈول کا تقریباً 71 فیصد بنتی ہیں۔ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث مزید تاخیر اور منسوخی کا امکان بھی موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.