vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کے سرکاری اسکول پیر کو بند

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث پیر کے روز نیویارک سٹی پبلک اسکولز بند رہیں گے، تاہم طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی جائیں گی۔

ممدانی کے مطابق تمام سرکاری اسکول عمارتیں بند ہوں گی اور صرف وہی طلبہ ریموٹ لرننگ میں حصہ لیں گے جن کا پیر کے دن اسکول جانا شیڈول تھا۔میئر زوہران ممدانی اور اسکولز چانسلر کمار سیموئلز کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، والدین اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ نیویارک اسٹیٹ کی 180 تعلیمی دنوں کی شرط بھی پوری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ تمام آفٹر اسکول پروگرامز، بالغوں کی تعلیم اور دیگر اسکول سے متعلق سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، البتہ شہر کے مختلف علاقوں میں بعض اسکولوں کو وارمنگ سینٹرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ریموٹ لرننگ کے اس فیصلے سے 1,100 سے زائد اسکولوں کے تقریباً پانچ لاکھ طلبہ متاثر ہوں گے۔ گریڈ 6 سے 12 تک کے ان اسکولوں میں جہاں پیر کے روز پروفیشنل لرننگ ڈے طے تھا، وہاں یہ دن بدستور تعطیل رہے گا۔ میئر کے مطابق پیر کی آن لائن کلاسز سے قبل ہی ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد طلبہ اور 77 ہزار اساتذہ لاگ اِن کر چکے ہیں۔میئر ممدانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید برفانی طوفان کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.