ریاض میں کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب، سندھ اسٹرائیکرز سے معاہدہ
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کیپیٹل پریمیئر لیگ کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ سٹرائیکر کی ٹیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل پریمیئر کے چیئرمین منیر احمد شاد اور سندھ سٹرائیکر کی اونر تسنیم فاروق رحمانی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد نوجوان نسل، اور خاص طور پر وہ کھلاڑی جو ( پی ایس ایل ) میں شامل نہیں ہو سکتے، ان کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا اور سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ؛؛ شکیل کیانی, میر عالم خان , ڈاکٹر شمشیر , احسن عباسی, ندیم بابر اور کامران قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی مشترکہ ٹریننگ پروگرامز ، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں تقریب کے آخر میں سندھ اسٹرائیکرز اور کیپٹل پریمیئر لیگ کے درمیان معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔