vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: فری چائلڈ کیئر پروگرام، میئر زوہران ممدانی کی اہل شہریوں سے اپیل

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کو فخر ہے کہ نیویارک تارکینِ وطن کا شہر ہے۔ ہر کسی کو چاہیے کہ وہ شہری حکومت کے فری چائلڈ کیئر پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواست دے۔ وہ اپنے دفتر میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کر رہے تھے۔

سٹی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کو فخر ہے کہ نیویارک تارکینِ وطن کا شہر ہے۔ انہوں نے تمام اہل خاندانوں کو ترغیب دی کہ وہ شہری حکومت کے مفت چائلڈ کیئر پروگرام پری کے تھری میں شامل ہونے کے لیے درخواست دیں۔میئر نیویارک نے "پری کے تھری” اور "تھری کے” پروگرام سے متعلق آگہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت درخواست دہندگان کے تحفظ کے لیے دستیاب تمام قوانین استعمال کرے گی۔ وفاقی سطح پر امیگریشن کارروائیوں میں تیزی سے متعلق سوال کے جواب میں میئر زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ تارکینِ وطن کے معاملے میں ان کی پالیسی واضح ہے، کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سینکچوئری سٹی پالیسی کے تحت نیویارک میں مقیم تمام افراد کے حقوق محفوظ ہیں اور معلومات کی کمی کی وجہ سے کسی کو بھی بچوں کی مفت تعلیم اور نگہداشت سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔نیویارک سٹی کے تین اور چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے فری چائلڈ کیئر پروگرام پری کے تھری اور تھری کے پروگراموں کی درخواست کی آخری تاریخ 27 فروری ہے، جبکہ مستقبل میں دو سالہ بچوں کے لیے بھی مفت چائلڈ کیئر شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.