vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: پاکستانی نژاد عمر عثمان کا کانگریس الیکشن لڑنے کا اعلان

0

نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان عمر عثمان نے کانگریشنل ڈسٹرکٹ الیون سے بطور ڈیموکریٹک اُمیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 بروکلین میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے فعال رکن عمر عثمان جو 23 برس قبل 2003 میں پاکستان سے نیویارک منتقل ہوئے اور 2017 میں امریکی شہریت حاصل کی، اب انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ عمر عثمان کانگریشنل ڈسٹرکٹ 11 سے ری پبلیکن امیدوار نکول مالیوٹاکِس کے مدِ مقابل بطور ڈیموکریٹک امیدوار انتخابی معرکے میں حصہ لیں گے۔ عمر عثمان کی ابتدائی زندگی کافی مشکلات کا شکار رہی، 4 سال کی عمر میں والدہ انتقال کر گئیں، والد ٹیکسی ڈرائیور تھے جنہوں نے بڑی محنت سے ان کی پرورش کی۔ عمر عثمان نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف سماجی خدمات انجام دیں۔ بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے دفتر میں بطور اسسٹنٹ کام کیا اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہے، جبکہ ہیلپنگ ہینڈ آف برائٹن کے نام سے غیر منافع بخش تنظیم کی بنیاد رکھی اور کورونا وبا میں بروکلین کے رہائشیوں کی مدد کی۔ عمر عثمان نے اپنے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سستی رہائش، شہریوں کی بہتری، پبلک سروس اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، معاشی انصاف اور کمیونٹی کی حفاظت جیسے معاملات پر عام شہریوں کی آواز کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ عمر عثمان نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خاندانوں، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کے مستقبل کے لیے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں اور انہیں ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.