vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: کوپو کا ایمیگرینٹ کمیونٹی کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

0

نیویارک میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے موجودہ حالات میں ایمیگرینٹ کمیونٹی کو درپیش مشکلات میں مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 کوپو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد رضوی نے ایمیگریشن کیسز کے معروف پاکستانی نژاد اٹارنی خرم شہزاد اور دیگر قانونی ماہرین کے ہمراہ کونی آئی لینڈ ایونیو پر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تارکینِ وطن بہت پریشان ہیں، ہم نے ماہر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ تمام ایمیگرنٹ کمیونٹی کے ممکنہ مسائل حل کرسکیں۔کوپو کی قانونی ٹیم میں ایڈیمی سوپ موجی منئی، انود چیمہ، ابراہیم شبیر، لورینڈ بروتی، ہیلن چیمبیل، ہمنا طاہر، عمر رشید اور رمین صدیق شامل ہیں۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں اٹارنی خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایمیگریشن کیسز میں سائلین سے بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں لیکن انہیں کیس کی قانونی نوعیت سے بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا، اگر کوئی سائل اپنے وکیل سے مطمئن نہیں تو وہ بھی اپنا کیس ہمیں منتقل کرسکتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ تارکینِ وطن اپنے کیس میں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کرتے، گرین کارڈ سے شہریت کے خواہشمند افراد کو مشورہ ہے کہ وہ امریکا میں آمد سے اب تک اپنی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ ابھی انہیں شہریت کے لیے درخواست دینی چاہیے یا نہیں۔قبل ازیں خرم شہزاد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایمیگرینٹ ویزے میں اگر درخواست گزار مالی طور پر مستحکم ہے تو قوی امکان ہے کہ ان کے فیملی ارکان کو شہریت مل جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.