vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران، اسرائیل کشیدگی کم کرانے کے لیے روسی صدر پیوٹن متحرک

0

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرگرم ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے الگ الگ فون پر گفتگو کی، جس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی گئی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو خطے میں استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ تعمیری مکالمے کو فروغ دینے اور ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔روسی صدر کی جانب سے یہ سفارتی رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ روس نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ مسلسل رابطے کے ذریعے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے اور سیاسی حل کی جانب پیش رفت کی جائے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران روسی صدر کو آگاہ کیا کہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، تاہم انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کی صورتحال سے متعلق کہا تھا کہ ہلاکتوں میں کمی آ رہی ہے، جس کے بعد فوری امریکی حملے کے خدشات میں کمی دیکھی گئی، تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکا نے تمام آپشنز تاحال کھلے رکھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.