vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے صومالی شہریوں کا عارضی تحفظی اسٹیٹس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

0

امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے صومالیہ کے لیے ٹمپریری پروٹیکٹڈ اسٹیٹس (TPS) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 17 مارچ 2026 سے ہوگا۔

اس فیصلے کا اعلان ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے واشنگٹن میں کیا۔سیکریٹری کرسٹی نوم کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں حالات اس حد تک بہتر ہو چکے ہیں کہ اب وہ عارضی تحفظی اسٹیٹس کے قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ ان کے مطابق صومالی شہریوں کو مزید امریکا میں عارضی طور پر قیام کی اجازت دینا قومی مفادات کے خلاف ہے، اور موجودہ حکومت امریکی شہریوں کو ترجیح دے رہی ہے۔محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق صومالیہ کا TPS باضابطہ طور پر 17 مارچ 2026 کو ختم ہو جائے گا۔ قانون کے تحت کسی بھی TPS کی مدت ختم ہونے سے کم از کم 60 دن قبل متعلقہ ملک کے حالات کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے، جس کے بعد توسیع یا خاتمے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ایسے صومالی شہری جن کے پاس TPS کے علاوہ امریکا میں رہنے کا کوئی اور قانونی اسٹیٹس موجود نہیں، انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی CBP Home موبائل ایپ کے ذریعے اپنی واپسی کی اطلاع دیں۔ اس ایپ کے ذریعے رضاکارانہ واپسی پر مفت فضائی ٹکٹ، ایک ہزار ڈالر کی رقم اور مستقبل میں قانونی امیگریشن کے امکانات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات فیڈرل رجسٹر نوٹس میں دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.