vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو گرین لینڈ پر قبضے سے روکنے کے لیے دوطرفہ بل متعارف

0

امریکا میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرز نے ایک مشترکہ بل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیٹو کے کسی رکن ملک کی سرزمین، بالخصوص ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ، پر قبضہ یا الحاق سے روکنا ہے۔

اس بل کے تحت امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کو ایسے کسی بھی اقدام کے لیے فنڈز کے استعمال سے روکا جائے گا جس میں ناکہ بندی، فوجی قبضہ یا کنٹرول قائم کرنا شامل ہو۔نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یونٹی پروٹیکشن ایکٹ نامی اس بل کو سینیٹر جین شاہین اور لیزا مرکوسکی نے پیش کیا ہے۔ یہ پیش رفت صدر ٹرمپ کے ان بار بار بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں انہوں نے گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لینے کو قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا، حتیٰ کہ طاقت کے استعمال کا امکان بھی ظاہر کیا۔سینیٹر جین شاہین کا کہنا ہے کہ یہ قانون واضح پیغام دیتا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایسے اقدامات پر خرچ نہیں ہو سکتا جو نیٹو کو تقسیم کریں اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی ہوں۔ سینیٹر مرکوسکی کے مطابق امریکا کا اپنے اتحادیوں کے خلاف وسائل استعمال کرنے کا تصور ہی تشویشناک ہے اور کانگریس کو اسے قانون کے ذریعے مسترد کرنا چاہیے۔اس معاملے پر ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.