vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: میئر ممدانی نے رافیل ایسپینل کو میڈیا کمشنر مقرر کردیا

0

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے رافیل ایسپینل کو میئرز آفس آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (MOME) کا نیا کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس تقرری کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ نیویارک سٹی فنکاروں، تخلیق کاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے رہنے اور کام کرنے کے قابل شہر بنا رہے۔ رافیل ایسپینل اپنے فرائض نائب میئر برائے اقتصادی انصاف جولی سو کی نگرانی میں انجام دیں گے۔رافیل ایسپینل اس وقت فری لانسرز یونین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں انہوں نے آزادانہ طور پر کام کرنے والے افراد کے حقوق اور تحفظات کے لیے قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا۔ 2019 میں نیویارک سٹی میں تقریباً 13 لاکھ فری لانسرز کام کر رہے تھے جو شہر کی مجموعی ورک فورس کا 34 فیصد بنتے ہیں، جن میں بڑی تعداد تخلیقی صنعتوں سے وابستہ ہے۔ کمشنر کی حیثیت سے ایسپینل میئر مامدانی کے ساتھ مل کر اس بات پر کام کریں گے کہ تخلیقی شعبے کے کارکن اسی شہر میں رہ سکیں جسے انہوں نے اپنی محنت سے تشکیل دیا ہے۔میئر زوہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کی کہانی فنکاروں کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی تخلیق کاروں کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے، جو ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کے مطابق رافیل ایسپینل فنکاروں کے حقوق کے لیے پہلے ہی قومی سطح پر جدوجہد کر چکے ہیں اور اب وہ یہی عزم نیویارک سٹی میں بروئے کار لائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.