vosa.tv
Voice of South Asia!

این وائے پی ڈی میں 67 نئے ٹریفک انفورسمنٹ ایجنٹس شامل

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ساٹھ سے زائد نئے ٹریفک انفورسمنٹ ایجنٹس نے گریجوایشن مکمل کر لی۔ نئے ٹریفک ایجنٹس میں پاکستان سے ایک سال قبل امریکا آنے والے رئیس انصاری نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مزید 67 ٹریفک انفورسمنٹ ایجنٹس گریجویشن مکمل کرنے کے بعد شامل ہو گئے۔ ون پولیس پلازہ میں نئے ایجنٹس کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور ان سے حلف لیا گیا، جبکہ پاکستان سے ایک سال قبل امریکا آنے والے 42 سالہ رئیس انصاری نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران، نئے ٹریفک ایجنٹس اور ان کے اہلِ خانہ بھی شریک تھے۔ پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیویارک پولیس کے ذیلی شعبے میں ٹریفک ایجنٹ کے طور پر بھرتی ہونے والے رئیس انصاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ گریجویشن اختتام نہیں بلکہ کامیابی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔رئیس انصاری پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اور گزشتہ سال ہی امریکا منتقل ہوئے۔ یہاں اسلامک بینکاری کے مواقع نہ ہونے کے باعث انہوں نے پیشہ تبدیل کیا اور ٹریفک پولیس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر این وائے پی ڈی کے ٹرانسپورٹیشن بیورو میں تعینات ڈپٹی چیف برائن او سلیوان اور پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ، جو ٹریفک انفورسمنٹ ڈسٹرکٹ میں کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کے بہترین مواقع موجود ہیں اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ شمولیت اختیار کریں۔رئیس انصاری نے ایک سال کی قلیل مدت میں ٹریفک انفورسمنٹ میں شمولیت اور پہلی پوزیشن حاصل کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ امریکا صرف تارکینِ وطن کی سرزمین ہی نہیں بلکہ ترقی کے یکساں مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.